پلوامہ : دہشت گرد کی فائرنگ ۔ ہیڈ کانسٹیبل شہید

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-04-2022
پلوامہ : دہشت گرد کی فائرنگ ۔ ہیڈ کانسٹیبل شہید
پلوامہ : دہشت گرد کی فائرنگ ۔ ہیڈ کانسٹیبل شہید

 

 

پلوامہ : جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ پیر کی شام 6 بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کا ایک جوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

حملے کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے، جس میں ایک دہشت گرد آرام سے پیدل آر پی ایف چوکی پر موجود فوجیوں کے قریب آتا ہے اور پستول سے فائرنگ کرنے کے بعد بھاگ جاتا ہے۔ دہشت گرد نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بہت قریب سے گولی مار دی۔

 زخمی سیکورٹی اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک سیکورٹی اہلکار ہیڈ کانسٹیبل سریندر کمار سنگھ کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس آئی دیوراج کمار کا علاج چل رہا ہے۔ انہیں بھی گولیاں ماری گئی ہیں۔ یہ دونوں جوان کاکا پورہ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے املاک کی حفاظت پر تعینات تھے اور قریبی دکان میں چائے پی رہے تھے۔

ایل جی نے کہا- شہید جوان کی بہادری کو سلام

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہید جوان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا۔