پڈوچیری:وزیراعظم کے ہاتھوں 25 ویں قومی یووا مہوتسو کا افتتاح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
 پڈوچیری:وزیراعظم کے ہاتھوں 25 ویں قومی یووا مہوتسو کا افتتاح
پڈوچیری:وزیراعظم کے ہاتھوں 25 ویں قومی یووا مہوتسو کا افتتاح

 

 

نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے سوامی ویویک آنند کی جینتی کے موقع پر بدھ کو پڈوچیری میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے قومی یووا مہوتسو کا افتتاح کیا۔

یہ دن نوجوانوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے اور اپنے سلور جوبلی سال میں یہ آن لائن ذرائع سے دو دن چلے گا۔
مسٹر مودی نے اس موقع پر ایئر تھیئٹر سے لیس ایک آڈیٹوریم پیرونتھلیور کام راجر منی منڈپم اور کچھ پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔

اس بارے میں جاری ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیسٹیول ملک کے نوجوانوں کے ذہن کو سمت دینے اور انہیں قوم کی تعمیر کےلئے طاقت کے طورپر اسے متحد کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا ہے۔اس کا مقصد ہندوستانی متنوع ثقافت کو ساتھ لانا اور انہیں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے اتحادی دھاگے میں پرونا ہے۔

پروگرام میں اطلاعات و نشریات ،کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے وزیراعظم کا استقابل کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے دل میں نوجوانوں کےلئے خاص جگہ ہے۔