معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کریں: نائیڈو

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-12-2021
معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کریں: نائیڈو
معذور افراد کو مساوی مواقع فراہم کریں: نائیڈو

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ معاشرے میں معذور افراد کے لیے مساوی مواقعوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ پروقار زندگی گزار سکیں۔

معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں  نائیڈو نے کہا کہ معذور افراد کی ہمت اور جوش و جذبے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

نائیڈو نے کہا ’’معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، میں اپنے معذور بھائیوں اور بہنوں کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ آئیے ہم ان کی بے مثال قوت اور صلاحیتوں کا احترام کریں اور معاشرے کے ہر شعبے میں ان کے رول کا احترام کریں...ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے کوشاں رہیں۔