ملک میں گنگا جمنی تہذیب کی حفاظت اشد ضروری: مظفر علی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-03-2021
مظفر علی
مظفر علی

 

 

نئی دہلی

ممتاز فلم ساز اور امراؤ جان جیسی کلاسک فلم کے خالق مظفر علی نے کہا ہے کہ ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔ تہذیب کو محفوظ رکھنا ناگزیر ہے ۔ آواز دی وائس ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرآپ نے اپنی تہذیب کو محفوظ نہیں کیا تو آپ اسے با اختیار کیسے بنائیں گے۔اس لئے ہمیں سب سے پہلے تہذیب کے تحفظ کے بارے میں سوچنا ہوگا ۔ میں نے ایک پیغام محبت کا پیدل سفر کے نام سے شروع کیا تھا جس میں میں لوگوں کو لے کردرگاہ اور مندر گیا اور وہاں قوالی اور بھجن کا اہتمام کرایا ۔مجھے ایک تشویش ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہونے والی ہے۔ہمیں آگے کی سوچنا ہے ورنہ ہمارے پاس کچھ نہیں بچے گا۔

مظفر علی نے مزید کہا کہ ہمیں اس وقت پل بنانے ہیں۔اگر ہم پل نہیں بنائیں گے تو کہیں کہ نہیں رہیں گے۔ دلوں کے فلائی اوور بہت ضروری ہیں۔اس کےلئے ہمیں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کرنا ہے۔ انٹر ویو میں مظفر علی نے اپنی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ جس میں انہوں بپچن سے جوانی کے واقعات کےساتھ والد کے سیاست میں شامل ہونے کی بھی بات کی۔انہوں نے کولکاتا کو تہذیب کا مرکز قرار دیا۔

یہ انٹر ویو’آواز دی وائس‘ کے ایڈیٹر ان چیف عاطر خان اور آواز دی وائس انگلش کی ایڈیٹر آشا کھوسہ نے لیا ۔ انٹر ویو کو آپ آواز دی وائس کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پییج پر دیکھ سکتے ہیں۔