پروفیسر ربانی کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا یوپی چیپٹر کے صدر منتخب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-07-2021
پروفیسر ربانی
پروفیسر ربانی

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

ریاست اترپردیش میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ امراض قلب کے پروفیسر ایم یو ربانی کو کارڈیالوجی سوسائٹی آف انڈیا یوپی چیپٹرکا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

وہ فروری 2022 میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ پروفیسر ربانی، یورپی سوسائٹی آف کارڈیالوجی، امریکن کالج آف کارڈیالوجی، امریکن کالج آف چیسٹ فزیشن، انڈین سوسائٹی آف کارڈیالوجی اور انٹرنیشنل کالج آف انجیولوجی کے فیلو ہیں۔

وہ کارڈیولوجیکل سوسائٹی آف انڈیا یوپی چیپٹر کے نائب صدر (2008 سے 2010تک) اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، علی گڑھ کے کلینیکل سکریٹری (2003 سے 2005 تک) رہ چکے ہیں۔ پروفیسر ربانی تین دہائیوں سے تعلیم، تحقیق، طبی اور انتظامی امور میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

انہوں نے متعدد طبی کتب تصنیف کی ہیں اور موقر جرائد میں متعدد مضامین کا تعاون دیا ہے۔

پروفیسر ربانی جے این ایم سی، اے ایم یو کے علاوہ بنارس ہندو یونیورسٹی، کنگ خالد یونیورسٹی، سعودی عرب اور برونائی یونیورسٹی، دارالسلام میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔