سیتاپور میں پرینکا گاندھی گرفتار،دھرنے پرکانگریسی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 05-10-2021
سیتاپور میں پرینکا گاندھی گرفتار،دھرنے پرکانگریسی
سیتاپور میں پرینکا گاندھی گرفتار،دھرنے پرکانگریسی

 

 

سیتا پور: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد کے بعد سیاسی ہلچل رکتی نظر نہیں آتی۔

پرینکا گاندھی جو متاثرین سے ملنے آئی تھیں ، پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اب ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لااینڈ آرڈر توٹنے کا خدشہ شامل ہے۔

پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور انہیں مجسٹریٹ کے سامنے لے جایا جا رہا ہے۔ جب کہ دوسری طرف یہاں کانگریس کے کارکنوں نے پرینکا کی گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ہے۔

پرینکا کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر سینکڑوں کانگریسی سیتا پور میں پی اے سی گیٹ پہنچے جہاں پرینکا کو حراست کے بعد رکھا گیاتھا۔

کانگریس قائدین نے نعرے لگانا شروع کردیئے۔ یہاں پولیس انتظامیہ نے معاملہ کو پیچیدہ دیکھ کر موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کر دی۔ کانگریس ایم ایل اے اردھنا مشرا بھی گرفتاری کے لیے وہاں پہنچیں۔ انہیں روکنے کے لیے خواتین پولس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

لکھیم پور کی طرف جانے والے کانگریسیوں کو سیتا پور یا دیگر اضلاع میں روک دیا گیا ہے۔ کئی رہنماؤں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ جن لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں پرینکا گاندھی ، اجے کمار لالو اور دیپندر ہڈا شامل ہیں۔ نامزد 11 افراد کے خلاف سیکشن 151 کے تحت معاملہ درج ہے جب کہ کئی دیگر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کے پر بھی کارروائی کی گئی ہے۔