وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے کے شکار افراد سی ملاقات کی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 03-06-2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے کے شکار افراد سی ملاقات کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے کے شکار افراد سی ملاقات کی

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اڈیشہ میں ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کٹک کے اسپتال پہنچے۔ یہاں وزیر اعظم اس واقعہ میں زخمی لوگوں سے بھی بات کی۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں سے زخمیوں کی حالت کی جانکاری لی۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے بالاسور میں بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔

اس دوران وزیر ریلوے اشونی وشنو اور کئی دوسرے افسران بھی پی ایم مودی کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے انہیں اس رفتار سے آگاہ کیا جس کے ساتھ حادثے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام کیا جا رہا ہے۔ بتادیں کہ بالا سور میں جمعہ کی رات ہوئے ٹرین حادثے میں اب تک 261 مسافروں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 900 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دراصل، کورومنڈیل ایکسپریس کے کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے بعد وہ دوسری لائن پر مخالف لائن سے آنے والی ایک اور ٹرین سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔ بتا دیں کہ پی ایم مودی کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ریلوے کے وزیر اشونی وشنو نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اس حادثے (بالاسور ٹرین حادثہ) کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اعلان کیا جا چکا ہے، جس میں اب تک 261 افراد ہلاک اور 900 سے زیادہ مسافر زخمی ہو چکے ہیں۔