وزیر اعظم مودی نے شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یاد کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-06-2021
شیاما پرساد مکھرجی  کو خراج عقیدت
شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت

 

 

 نئی دہلی ، 23 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جن سنگھ کے بانی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا ، " ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے۔ ان کے عمدہ آدرشوں ، بھرپور افکار اور عوام کی خدمت کے لئے وابستگی ہمیں تحریک دیتی رہے گی۔ قومی یکجہتی کیلئے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ " یک ودھان ایک نشان تحریک کے ہیرو ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی 23 جون 1953 کو سری نگر کی ایک جیل میں پراسرار حالات میں انتقال کر گئے تھے۔