وزیر اعظم مودی کی یوروپی کونسل کی میٹنگ میں شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-05-2021
مہما ن خصوصی کا اعزاز
مہما ن خصوصی کا اعزاز

 

 

 آواز دی وائس ۔ نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی آج مہمان خصوصی کے طور پر یوروپی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی ۔ہندوستان یوروپی یونین کے رہنماﺅں کی میٹنگ کی میزبانی پرتگال کے وزیر اعظم آنتونیو کوستا نے کی۔ یوروپی یونین کیکونسل کی صدارت فی الحال پرتگال کے پاس ہے۔اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور یوروپی یونین کےسبھی 27سربراہان مملکت یا حکومت نے شرکت کی۔اجلاس ورچوئل ہوا ہے۔

یوروپی یونین اور 27 ممالک نے امریکی صدر سے اِس سے پہلے اِس شکل میں پہلی بار اِس سال مارچ میں ملاقات کی تھی۔ یہ رہنماکووڈ انیس وبا، حفظان صحت سے متعلق تعاون،دیرپا اور سب کی شمولیت والی ترقی کو تیزرفتار بنانے، ہندوستان- یوروپی یونین اقتصادی شراکت داری اور باہمی مفاد کے علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔یہ میٹنگ سیاسی طور پر ایک سنگ میل کی حیثیت کی حامل ہےاور اِس سے، پچھلے سال جولائی میں منعقدہ 15 ویں ہندوستان یوروپی یونین سمٹ سے اب تک تعلقات میں جو رفتار دیکھنے میں آئی ہے اسے فروغ حاصل ہوگا۔