وزیر اعظم مودی نے’یوم دختران‘ پرملک کودی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-01-2021
وزیر اعظم  نریندرمودی
وزیر اعظم نریندرمودی

 

 وزیر اعظم نریندر مودی نےآ ج یوم دختران (راشٹریہ بالیکا دیوس) کے موقع پر ملک کی بیٹیوں کو سلام کیا ہے- وزیر اعظم نے بچیوں کو با اختیار بنانے کی سمت میں متحرک  تمام افراد کی ستائش بھی کی- وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے کہا کہ راشٹریہ بالیکا دیوس کے  موقع پر" ہیش ٹیگ دیش کی بیٹی"  اور ان کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتے ہیں- انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے ایسی متعدد پہل کی ہیں جن کا مقصد بچیوں کو با اختیار بنانا ہے جن میں تعلیم تک رسائی اور  صحت کے شعبے میں سدھار کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزارت ترقی نسواں و اطفال، حکومت ہند نے 2008 میں راشٹریہ بالیکا دیوس کی شروعات کی تھی