وزیراعظم مودی نے پوچھا ملکھا سنکھ کا حال چال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
وزیراعظم مودی نے پوچھا ملکھا سنکھ کا حال چال
وزیراعظم مودی نے پوچھا ملکھا سنکھ کا حال چال

 

 

نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز لیجنڈری ااسپورٹس مین ملکھا سنگھ سے بات کی اور ان کی صحت کے بارے میں معلوم کیا۔

جمعرات کے روز ملکھا سنگھ کو چندی گڑھ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے امید کا اظہار کیا کہ سنگھ جلد صحت کی طرف لوٹ آئیں گے اوران کھلاڑیوں کو جو ان دنوں ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے جارہے ہیں، ترغیب دیں گے۔

سنگھ ، جو "فلائنگ سکھ" کے نام سے مشہور ہیں ، حال ہی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی زد میں آگئے تھے۔ آکسیجن کی سطح میں کمی کے باعث انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے کمرے (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ 91 سالہ سنگھ کی حالت مستحکم ہے۔

(ایجنسی ان پٹ)