گیس سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-10-2021
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ
گیس سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

آج سے گیس سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 43.5 روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔

سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 43.5 روپے فی سلنڈر تک اضافہ کردیا ہے۔

سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دہلی میں 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1693 روپے سے بڑھ کر 1736.5 روپے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے عام آدمی کے استعمال کے لیے 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا ہے۔ اس کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 884.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ  پچھلے مہینے یعنی ستمبر میں تیل کمپنیوں نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا تھا۔