خلیج بنگال میں بن رہا ہے دباو

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
طوفان کا خطرہ
طوفان کا خطرہ

 

 

ٓنئی دہلی: ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 5بجکر 30منٹ پر راجستھان اوراس سے ملحقہ مغربی مدھیہ پردیش کے اوپرقائم واضح کم دباؤ کا علاقہ مزید کمزورہوکر ایک کم دباؤ والے علاقے میں تبدیل ہوچکاہے اور شمال مغربی مدھیہ پردیش اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پرمرکوز ہے ۔ اگلے 12گھنٹوں کے دوران اس کے شمال مشرقی سمت میں بڑھنے اور رفتہ رفتہ کمزورپڑتے جانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔اگلے 24گھنٹوں کے دوران اس دباؤ کے نظام کے بقیے حصے کا شمال مشرقی سمت میں اترپردیش کی طرف مزید پیش قدمی کرنے کا امکان ہے ۔

کل  قریب جنوب مغربی مانسون کے جنوبی انڈمان کے سمندراوراس سے ملحقہ جنوب مشرقی خلیج بنگال کی طرف پیش قدمی کرنے کا امکان ہے ۔

مغربی سمت سے ہونے والی موسمی تبدیلیاں جموں وکشمیر اوراس کے ہمسایہ علاقوں کے اوپرسمندرکی اوسط سطح سے 3.1اور3.6کلومیٹرکی درمیانی بلندی پرایک گردشی طوفان کی شکل اختیارکرچکاہے ۔ اس کے ساتھ ہی ہواکے کم دباؤ کاعلاقہ جو سمندرکی اوسط سطح سے 5.8کلومیٹرکی بلندی پر مرکوز ہے، اس وقت طول  لبلد71ڈگری مشرق سے عرض البلد 27ڈگری شمال کے طرف بڑھ رہاہے ۔

 وسطی آسام کے اوپر سمندرکی اوسط سطح سے 0.9کلومیٹرکی بلندی پرایک گردشی طوفان قائم ہے ۔

 ایک گردشی طوفان جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سمندری کی اوسط سطح سے 3.1کلومیٹراور 5.8کلومیٹرکی بلندی پر قائم ہے ۔

 تقریبا 22مئی ، 2021تک شمالی انڈمان کے سمندراور اس سے ملحقہ مشرقی مرکزی خلیج بنگال کے اوپرایک کم دباؤ والے علاقے کے قائم ہونے کا امکان ہے ۔