واجپئی کی برسی پر صدراور وزیراعظم کا خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 16-08-2021
اٹل بہاری واجپئی
اٹل بہاری واجپئی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

ہندوستان کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی آج تیسری برسی ہے، اس موقع پر قومی رہنماوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 16 اگست 2018 کوقومی دارالحکومت نئی دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔ انتقال سے محض ایک برس قبل انہیں 2015 میں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔

ملک کے ہر حصے میں انہیں ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم کی یاد میں بنی ہوئی سمادھی”سدیو اٹل“ پر پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

اس پروگرام میں صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا سمیت کئی رہنماوں نے شرکت کی۔

اٹل بہاری واجپئی وہ واحد رہنما تھے جو جواہر لال نہرو کے بعد تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

پروگرام صبح .6:45 بجے اٹل سمادھی استھل 'سدیو اٹل' پر شروع ہوا جہاں وزیراعظم نریندر مودی اور صدررام ناتھ کووند سمیت تمام قائدین نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 وزیراعظم نریندر مودی نے واجپئی کی سمادھی پر پھول چڑھانے کے بعد ٹوئٹ کے ذریعے انہیں یاد کرتے ہوئے کہا ”ہم انھیں ان کی پرکشش شخصیت کے لئے یاد کرتے ہیں ،ہم ان کی مرغوب فطرت کے لئے یاد کرتے ہیں ، ہم ان کی ظرافت اور مزاح کے لئے یاد کرتے ہیں ۔ہم قومی ترقی کے تئیں ان کی خدمات کو یادکرتے ہیں ۔ اٹل جی ہم وطنوں کے دل ودماغ میں رہتے ہیں ۔ آج ان کی برسی پر میں سدیواٹل گیااورانھیں خراج عقیدت پیش کیا۔“