اٹل بہاری واجپئی کو صدر کووند اور پی ایم مودی کی خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-12-2021
 
 اٹل بہاری واجپئی کو صدر کووند اور پی ایم مودی کی خراج عقیدت
اٹل بہاری واجپئی کو صدر کووند اور پی ایم مودی کی خراج عقیدت

 


آواز دی وائس،نئی دہلی

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر آج پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے۔

اس موقع پر، بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئی دہلی میں ان کی سمادھی 'سدیو اٹل' پر ان کی آتما کی شانتی کے لیے 25 دسمبر 2021 کی صبح کو پوجا کی گئی۔ 

 

صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی مرکزی وزراء اور بی جے پی لیڈروں نے اٹل بہاری واجپائی کی سمادھی 'سداوا اٹل' کا دورہ کیا۔

 

اس موقع پرسابق وزیر اعظم کی گود لی ہوئی بیٹی نمیتا اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، "محترم اٹل جی کو ان کی یوم پیدائش پر بہت بہت سلام۔"

  وزیر اعظم مودی نے مزید لکھا، "اٹل جی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے، ہم قوم کے لیے ان کی بھرپور خدمات سے متاثر ہیں۔ انہوں نے ہندوستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ بنایا اور اس راہ میں انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی۔ان کے ترقیاتی اقدامات نے کروڑوں ہندوستانیوں پر مثبت اثر ڈالا۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دینے والےمنفرد محب وطن شری اٹل بہاری واجپائی جی کو ان کی یوم پیدائش پر سلام۔

سابق وزیر اعظم کے یوم پیدائش کو ہر سال گڈ گورننس ڈے کے طور پر منائے جانے پروزیرداخلہ امت شاہ نے ایک دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ اپنے  وزت عظمیٰ کے دور میں، اٹل جی نے بہت سے دور اندیش فیصلے لے کر ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ اسی زمانے میں ملک نے گڈ گورننس کے وژن کا مظاہرہ کیا۔ مودی حکومت ہر سال اٹل جی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے بڑے جوش و خروش کے ساتھ 'گڈ گورننس ڈے' مناتی ہے۔ سب کو گڈ گورننس ڈے کی مبارکباد۔"