صدرنے کیا مدراس قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریب سے خطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 03-08-2021
صدر رام ناتھ کووند
صدر رام ناتھ کووند

 

 

آواز دی وائس، چنئ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند مدراس قانون ساز کونسل کی صد سالہ جشن میں شرکت کرتے ہوئے ایک خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ 

رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ مدراس قانون ساز کونسل کئی ترقی پسند قوانین کا مخرج رہی ہے۔

 چنئی میں مدراس قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سماج کے کمزور طبقے کو بااختیار بنانے اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ایوان میں منظور کئے گئے کئی قوانین کو پورے ملک میں اپنایا گیا ہے۔

اِس تقریب میں صدر جمہوریہ نے اسمبلی میں پانچ مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے والے اور ٖڈی ایم کے(DMK) کے آنجہانی سربراہ ایم کروناندھی کی تصویر کی نقاب کشائی کی۔

انھوں نے تمل ناڈو ریاست اور تمل زبان کو فروغ دینے کیلئے اُن کے ذریعے کئے گئے تعاون کی ستائش کی۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ غریب اور سماج کے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کیلئے معقول حکمرانی پر توجہ دیتے ہوئے جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنے کا سہرا ریاستی قانون ساز ادارے کے سر جاتا ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ایوان نے ایسے کئی ترقی پسند قوانین منظور کئے ہیں جن سے خواتین، غریبوں اور محروم طبقے کو بااختیار بنانے میں مدد ملی ہے۔

اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند تمل ناڈو کے پانچ روزہ دورے پر آج سہ پہر چنئی پہنچے ہیں۔

ہوائی اڈے پر ریاست کے گورنر بنواری لال پروہت اور وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔