ڈیجیٹل کرنسی اور پرائیوٹ ورچوئل کرنسی پربل لانےکی تیاری

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
ڈیجیٹل کرنسی اور پرائیوٹ ورچوئل کرنسی پربل لانےکی تیاری
ڈیجیٹل کرنسی اور پرائیوٹ ورچوئل کرنسی پربل لانےکی تیاری

 

 

نئی دہلی: ہنوستان میں اتھورائزیڈ ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولیشن اور پرائیوٹ ورچوئل کرنسی پرپابندی لگانے کے مقصد سے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن میں ایک بل پیش کیا جائے گا.

سرمائی اجلاس 29 نومبرسے شروع ہو رہا ہے سرمائی سیشن کے لیے سرکار کی جانب سے کام کاج کے مطابق پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں کل 26 بل پیش کیے جانے ہیں کرپٹو کرنسی اور اتھورائزڈ ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشن بل 2021 بھی متعارف کرایا جانا ہے۔

اس بل میں ہندوستان میں ڈیجیٹل کرنسی کے باضابطہ اجراء اورآپریشن کے انتظامات اور ضابطوں کا التزام ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پرائیوٹ سطح پر کرپٹو کرنسی یعنی ورچوئل کرنسی کی تجارت پر پابندی کے التزامات ہیں۔

لوک سبھا کے بلیٹن کے مطابق یہ بل ہندوستان میں ہر قسم کی پرائیویٹ کریپٹو کرنسیوں کی تجارت پر پابندی کے لئے اس میں ورچوئل کرنسی سے متعلق ٹیکنالوجی کے فروغ اور استعمال کی کچھ چھوٹ بھی دینے کی تجویز ہے۔

کرپٹو کرنسی پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے 13 نومبر کو ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی تھی اور اس کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کرپٹو کرنسی بہت سی مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا ایک پرکشش متبادل بنتی جا رہی ہے، لیکن کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ میں شفافیت کے فقدان کی وجہ سے اس میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سڈنی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام جمہوری ممالک کو کرپٹو کرنسی کے حوالے سے مل کر کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسی کرنسی غلط لوگوں کے ہاتھ میں نہ جائے اور اس کے چکر میں نوجوان نسل برباد نہ ہو۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ڈاکٹر شکتی کانتا داس کرپٹو کرنسیوں کے خلاف انگلی اٹھاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ورچوئل کرنسی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ وہ مرکزی بینک کے زیر انتظام نہیں ہیں۔ (ایجنسی ان پٹ)