پرمود ساونت دوسری باربنے گوا کے وزیر اعلیٰ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-03-2022
پرمود ساونت  دوسری باربنے گوا کے وزیر اعلیٰ
پرمود ساونت دوسری باربنے گوا کے وزیر اعلیٰ

 

 

آواز دی وائس،پنجی

پرمود ساونت نے گوا میں پنجی کے شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں آج دوسری بار وزیراعلی کےعہدے کا حلف لیا۔ گورنر پی ایس سریدھرن پلئی نےانہیں عہدےاوررازداری کا حلف دلایا۔ پرمود ساونت2017 میں اس وقت کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کی موت کے بعد وزیر اعلیٰ بنائے گئے تھے۔

گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کی حلف برداری کی تقریب پنجی کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں وزیر اعظم مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، ہریانہ کے سی ایم ایم ایل کھٹر، اتراکھنڈ کے سی ایم پشکر دھامی، مدھیہ پردیش کے سی ایم شیوراج سنگھ چوہان اور کرناٹک کے سی ایم بسواراج بومئی سمیت 15 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ پہنچے ہیں۔

حلف برداری کودیکھنےکےلیے15ہزارسےزائد افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

حال ہی میں ہوئےاسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 40 میں سے 20 سیٹیں جیتی ہیں۔ پرمود کے ساتھ، وشواجیت رانے، ماون گوڈینو، روی نائک، نیلیش کیبرال، سبھاش شروڈکر، روہن کھاونٹے، اتاناسیو مونسیراٹ اور گووند گوڑے نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

حلف لینے سے پہلے پرمود ساونت نے راج بھون میں گورنر سریدھرن پلئی کو وزراء کونسل کی فہرست پیش کی تھی۔