حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر واجپئی رکھا جائے: پرگیہ سنگھ ٹھاکور

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر واجپئی رکھا جائے: پرگیہ سنگھ ٹھاکور
حبیب گنج اسٹیشن کا نام بدل کر واجپئی رکھا جائے: پرگیہ سنگھ ٹھاکور

 

 

آواز دی وائس، بھوپال

بی جے پی کی سینئر رہنما پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور جےبھان سنگھ پویا نے مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کرسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھا جائے۔

خیال رہے کہ حبیب گنج اسٹیشن کو ملک کے پہلے عالمی معیار کے ریلوے اسٹیشن کی شکل دی گئی ہے، جس کا وزیر اعظم نریندر مودی 15 نومبر2021 کو افتتاح کرنے والے ہیں۔

بی جے پی کی جانب سے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بھوپال کے ریاستی وزیرجے بھان سنگھ پویا کے بعد اب ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال کا حبیب گنج اسٹیشن ملک کا پہلا عالمی معیار کا ریلوے اسٹیشن بننے جا رہا ہے۔

اس کی پارکنگ سے لے کر اندر تک اور پلیٹ فارم کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کسی غیر ملکی ریلوے اسٹیشن پرکھڑے ہوں۔

اس اسٹیشن کو نیا روپ دینے کے بعد اب بی جے پی رہنماوں نے بھی اسے نیا نام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھوپال کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے اسٹیشن کا نام سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرکے یہ مطالبہ کیا ہے۔

 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی 8 نومبر2021 کو مدھیہ پردیش کے انفارمیشن کمشنر وجے منوہر تیواری نے بھی اٹھایا تھا۔انہوں نے لکھا کہ جس طرح فیض آباد اب ایودھیا بن گیا ہے، اسی طرح مدھیہ پردیش میں حبیب گنج کا نام تبدیل کیا جائے۔