بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ریل خدمات کا امکان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-01-2021
بھارتی ریلوے
بھارتی ریلوے

 

کٹیہار:بھارت اور بنگلہ دیش ایک دوسرے سے قریب آرہے ہیں. پہلے سے دونوں ملکوں کے درمیان ایک ٹرین چل رہی ہے اور اب دوسری ٹرینیں چلانے کے لیے بات چل رہی ہے.  ہندوستان اور اس کے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے افسران کی فروری میں مجوزہ میٹنگ سے دونوں ممالک کے مابین مسافر ایکسپریس ٹرین جلد شروع ہونے کی امید ہے۔
بہار میں نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے ڈویژنل ریل منتظم رویندر کمار ورما نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ کٹیہار ریلوے ڈویژن کے ہلدی باڑی اور پڑسی ملک بنگلہ دیش کے چلہاٹی کے درمیان 17 دسمبر 2020 کو 55 برسوں بعد مال گاڑی کی کامیاب شروعات کے بعد حکومت ہند نے اب دونوں ممالک کے مابین ایکسپریس ٹرین خدمات شروع کرنے کا فیژلہ کیا ہے۔
مسٹر ورما نے بتایا کہ ٹرین شروع کرنے کے لئے فروری 2021 کے پہلے ہفتے میں کٹیہار ریل ڈویژن کے افسران اور بنگلہ دیش کے ڈھاکہ ریلوے ڈویژن کے افسران کے مابین ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مجوزہ میٹنگ بہت ہی اہم ہے جس میں کٹیہار ریلوے ڈویژن کے افسران کے ساتھ بنگلہ دیش کا ایک وفد شرکت کرے گا۔ اس میٹنگ میں نیو جلپائی گوڑی اور ڈھاکہ سے ریل مسافر خدمات شروع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا۔
(ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)