ادار پونا والا کی امریکی صدر سے اپیل، ویکسین کے لئے خام مال پر پابندی ختم کریں

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
ادار پونا والا
ادار پونا والا

 

 

 سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادار پون والا نے کو امریکا کے صدر جو بائیڈن سے درخواست کی ہے کہ وہ دوسرے ممالک کو کوڈ ویکسین تیار کرنے میں مدد کرنے کے لئے خام مال کی برآمد پر پابندی ختم کر دیں ۔ پونا والا نے ٹویٹ کر کے کہا کہ اگر ہم واقعی میں اس وائرس کو شکست دینا چاہتے ہیں ، تو امریکہ سے باہر ویکسین انڈسٹری کی جانب سے میں آپ سے ایک شائستہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ آپ امریکہ سے خام مال کی برآمد پر پابندی ہٹا دیں تاکہ ویکسین کی پیداوار کو بڑھایا جا سکے ۔

ان کا ٹویٹ سیرم انسٹی ٹیوٹ کو آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کی جانب سے قانونی نوٹس کے بعد سامنے آیا ہے ، جو ہندوستان میں استعمال ہونے والے کوویشیلڈ ویکسین تیار کررہا ہے۔ پونا والا نے پہلے کہا تھا کہ کوڈ 19 ویکسین کی صلاحیت حاصل کرنے کے لئے ایس آئی آئی کو لگ بھگ 3،000 کروڑ روپئے کی ضرورت ہوگی۔

پونا والا کو امید ہے کہ جون کے بعد سے کوویشیلڈ کی پیداوار کو ہر ماہ 110 ملین خوراکوں تک بڑھایا جائے گا۔ ایس آئی آئی پہلے ہی ہندوستان کو 100 ملین خوراکیں دے چکی ہے اور اس نے دوسرے ممالک کو بھی 60 ملین کے قریب خوراکیں دی ہیں۔