وزیر نے دیا سدھو کی حمایت میں استعفا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 وزیر نے دیا سدھو کی حمایت میں استعفا
وزیر نے دیا سدھو کی حمایت میں استعفا

 

 

آواز دی وائس،نئی دہلی

پنجاب میں نوجوت سنگھ سدھو کے استعفیٰ کے بعد پنجاب کانگریس میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ سدھو کے استعفے کےبعد وزیر رضیہ سلطانہ نے بھی چننی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے منگل کی صبح ہی چارج سنبھالا تھا۔

رضیہ سدھو کی مشیر اور سابق ڈی جی پی محمد مصطفیٰ کی بیوی ہیں۔ اس سے قبل پنجاب کانگریس کے نئے مقرر کردہ خزانچی گلزار اندر سنگھ چاہل نے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

ذرائع کہنا ہے کہ سدھو کی حمایت میں ریاستی وزیررضیہ سلطانہ نے استعفیٰ دیا ہے۔

awaz

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی کے کچھ ایم ایل اے پٹیالہ میں نوجوت سنگھ سدھو کے گھر پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پارٹی کے ورکنگ صدر کلجیت ناگرا، اندربیر سنگھ بلریا ، وزیر رضیہ سلطانہ اور ان کے شوہر محمد مصطفی سدھو کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مصطفیٰ سدھو کے مشیر ہیں اور پیر کے روز ہی انہوں نے کپتان پر طنز کیا اور اگلے سال پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں سدھو کی قیادت میں فتح کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چرنجیت چننی نے کل شام کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تمام کابینہ وزراء کو بلایا گیا ہے۔ امکان ہے کہ اس میں سدھو کے استعفیٰ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔