دہشت گردانہ حملہ: پولیس والے کی موت، بیٹی زخمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-05-2022
  دہشت گردانہ حملہ: پولیس والے کی موت، بیٹی زخمی
دہشت گردانہ حملہ: پولیس والے کی موت، بیٹی زخمی

 

 

آواز دی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر میں سری نگر کے سورا علاقے میں منگل کو دہشت گردوں نے ایک پولیس کانسٹیبل سیف اللہ قادری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جب کہ ان کی سال بیٹی زخمی ہوگئی۔

حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر صورہ علاقے میں واقع ان کے گھر پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے کے بعد سیف اللہ قادری کوسری نگراسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔

اس حملے میں پولیس اہلکار کی 7 سالہ بیٹی بھی زخمی ہو گئی ہے۔

معلومات کے مطابق ان کی بیٹی ابھی خطرے سے باہر ہے۔

 گذشتہ روز پولیس نے بتایا تھا لشکر طیبہ کے پانچ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے تین مبینہ طور پر گزشتہ ماہ بارہمولہ میں ایک سرپنچ کے قتل میں ملوث تھے۔