پولس افسر یونس نے کورونا مریضہ کی جان بچانے کے لئے پلازما عطیہ کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2021
پولس افسر یونس نے پلازما عطیہ کیا
پولس افسر یونس نے پلازما عطیہ کیا

 

 

نینی تال / ہلدوانی۔

حالیہ ایام میں پولس کے تعلق سے کئی مثبت خبریں آئی ہیں جن سے پولس کی امیج بہتر ہوئی ہے۔

ایسی ہی ایک خبر اتراکھنڈ سے آئی ہے جہاں ایک ایک پولس افسر نے پلازمہ عطیہ کرکے ایک مریضہ کی جان بچائی۔اصل میں ان دنوں عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ہی پولیس ، انسانیت کے مذہب پر چل کر لوگوں کے دل جیت رہی ہے۔

ایک تھانہ پربھاری کی ایسی ہی شکل ہلدوانی میں سامنے آئی ہے ، جس نے خون اور پلازما کا عطیہ کیا ہے۔ کرونا دور میں ، ہر شخص کسی نہ کسی مسئلے سے نبرد آزما ہے۔ محکمہ پولیس میں کچھ ایسے پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو انسانیت کے لئے نئی مثال قائم کرتے رہتے ہیں۔

ایس آئی محمد یونس نے ایسی ہی ایک مثال پیش کی ہے۔ وہ ماضی میں تھانہ پربھاری کے طورپر بھلپورہ میں رہ چکے ہیں اور ایک اچھی امیج رکھتے ہیں۔

اس وبا میں ، بہت سے لوگ خون کی کمی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، ایسی ہی ایک مریضہ کے لئے ایس آئی محمد یونس نے پلازما کا عطیہ کیا اور مذہب انسانیت پر عمل کیا۔ محمد یونس کو پولیس کا فخر کہا جاتا ہے۔