رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-09-2021
رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل گرفتار
رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل گرفتار

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

 ریاست چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل کے والد نند کمار بگھیل کو منگل کی سہ پہر اترپردیش کے آگرہ سے رائے پور پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔

اس کے بعد انھیں ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے انھیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

نند کمار بگھیل پر برہمنوں کے خلاف بیان دینے کا الزام ہے۔

ان کے خلاف رائے پور کے ڈی ڈی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بگھیل ایک سماجی کارکن ہیں۔

انھوں نے 30 اگست2021 کو لکھنؤ میں ایک بیان دیتے ہوئے برہمنوں کو غیرملکی قرارکہا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ برہمن غیر ملکی ہیں، جس طرح انگریز یہاں سے گئے تھے، وہ بھی یہاں سے جائیں گے۔ برہمن سنبھل جائیں، یا تو جانے کے لیے تیار رہیں۔