علی گڑھ : کل مودی رکھیں گے پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-09-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

وزیراعظم نریندر مودی 14 ستمبر 2021 کو ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے دورہ کے دوران راجہ مہندر پرتاپ سنگھ اسٹیٹ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

خیال رہے کہ یہ یونیورسٹی دراصل ریاستی حکومت کی طرف سے عظیم مجاہد آزادی ، ماہر تعلیم اور مصلح قوم راجہ مہندر پرتاپ سنگھ کی یاد میں قائم کی جا رہی ہے۔

یہ یونیورسٹی شہر علی گڑھ کی تحصیل کول کے گاؤں لودھا اور موسی پور کریم جرولی میں بنائی جائے گی۔

اس کا کل رقبہ 92 ایکڑ سے زائد ہے۔

وہیں یونیورسٹی علی گڑھ ڈویژن کے 395 کالجوں کو الحاق فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ فروری 2018 میں وزیر اعظم نے لکھنؤ میں یوپی سرمایہ کاروں کے اجلاس کے افتتاحی تقریب کے دوران ریاست میں ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور کے قیام کا بھی اعلان کیا تھا۔

علی گڑھ ، آگرہ ، کانپور ، چترکوٹ ، جھانسی اور لکھنؤ کے کل 6 نوڈس ڈیفنس انڈسٹریل کوریڈور میں بنائے گئے ہیں۔

علی گڑھ نوڈ میں زمین کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور 19 فرموں کو زمین الاٹ کی گئی ہے جو نوڈ میں1245 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی۔

واضح رہے کہ ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کی جانب سےایک بڑا قد م اٹھاتے ہوئے علی گڑھ میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

 در حقیقت سال 2019 میں یوگی آدتیہ ناتھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ علی گڑھ کو ایک اور یونیورسٹی ملے گی۔ انھوں نے اس کا اعلان 14 ستمبر کو کیا تھا۔

اب اسی تاریخ کو وزیراعظم اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔