پی ایم کے ہاتھوں کل ہوگا انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 29-09-2021
پی ایم کے ہاتھوں کل ہوگا انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی کا افتتاح
پی ایم کے ہاتھوں کل ہوگا انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی کا افتتاح

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی 

وزیراعظم نریندر مودی 30 ستمبر 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور کا افتتاح کریں گے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم ریاست راجستھان کے بانسواڑہ ، سیروہی ، ہنومان گڑھ اور دوسا اضلاع میں چار نئے میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ میڈیکل کالجز مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت "ضلع/ ریفرل ہسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالجوں کے قیام"کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔

میڈیکل کالجوں کے قیام کے لیے ترجیح، ناکافی طور پر سہولت کے حامل، پسماندہ اور آرزومند اضلاع کو دی جاتی ہے۔

اسکیم کے تین مراحل کے تحت ، ملک بھر میں 157 نئے میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے۔

 حکومت ہند نے سی آئی پی ای ٹی: انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز ٹیکنالوجی ، جے پور میں قائم کیا ہے۔

یہ اپنے طور پربرقرار رہنے اور اپنے اخراجات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہےاور پیٹرو کیمیکل اور اس سے وابستہ صنعتوں کی ضروریات کے لیے پوری طرح وقف ہے۔

یہ نوجوانوں کو ہنر منداور تکنیکی طور پر پیشہ ور بننے کے لیے تعلیم و تربیت فراہم کرے گا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر من سکھ منڈاویہ اور راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت بھی موجود ہوں گے۔