پی ایم: زبان کی بندشوں پر قابو پانے والے تعلیمی نظام کی ضرورت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-03-2021
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

 

نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے زبان کی بندشوں پر قابو پانے والے تعلیمی نظام کی ضرورت پر زور دیا ہے‘ تاکہ دیہی علاقوں کی صلاحیتوں کو بھی اُبھرنے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی اس مقصد کیلئے ایک مشن کی طرح نافذ کی جائے گی۔ تعلیمی سیکٹر کیلئے مرکزی بجٹ التزامات کے مؤثر نفاذ پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ہر زبان کے ماہرین تعلیم کو بھارتی زبانوں میں ملک اور دنیا کا سب سے بہتر مواد دستیاب کرانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چاہئے یہ میڈیکل ہو‘ انجینئرنگ ہو‘ ٹیکنالوجی یا مینجمنٹ ہو‘ مہارت کے ہر شعبے کیلئے بھارتی زبانوں میں مواد تیار کرنا ضروری ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے‘ جناب مودی نے کہا کہ گاﺅوں میں رہنے والے اور غریب افراد میں بھی‘ جنہیں اپنی مقامی زبان کے علاوہ کوئی دوسری زبان نہیں آتی‘ صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زبان کی دقت کی وجہ سے اپنے گاﺅوں یا اپنے غریبوں کی صلاحیت کو ختم نہیں کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال بجٹ میں صحت کے بعد سب سے زیادہ توجہ تعلیم میں ہنر مندی‘ تحقیق اور جدت طرازی پر مرکوز کی گئی ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کیلئے نوجوانوں کی خوداعتمادی بھی بہت اہم ہے