شملہ : ماں کی تصویر لینے کے لیے مودی نے کار رکوائی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 31-05-2022
شملہ : ماں کی تصویر لینے کے لیے مودی نے کار رکوائی
شملہ : ماں کی تصویر لینے کے لیے مودی نے کار رکوائی

 

 

آواز دی وائس، شملہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز شملہ میں اپنی ماں کی تصویر لینے کے لیے ہائی سکیورٹی پروٹوکول توڑ دیا۔

دراصل، روڈ شو کے دوران وزیر اعظم نے ایک لڑکی کے پاس اپنی ماں کی پنسل سے بنی تصویر دیکھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے قافلے کو لڑکی سے ملنے کے لیے رکنے کو کہا۔

 

مودی غریب کلیان سمیلن میں شرکت کے لیے ہماچل پردیش کے دارالحکومت میں تھے۔

انہوں نے اپنی ماں کی تصویرپینسل سے بنانے پرلڑکی کا شکریہ ادا کیا۔

لڑکی نے مودی کے پیر چھوئے اور انہوں نےبتایا کہ وہ شملہ کی رہنے والی ہے۔

لڑکی نے مودی سے کہا کہ میں نے آپ کی تصویر بھی بنائی ہے۔

وزیراعظم کا شملہ دورہ کے دوران عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور 'مودی، مودی' اور 'بھارت ماتا کی جئے' کے نعرے لگائے۔