تیس مارچ کوبمسٹیک اجلاس میں مودی کریں گےخطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
 تیس مارچ کوبمسٹیک اجلاس میں مودی کریں گےخطاب
تیس مارچ کوبمسٹیک اجلاس میں مودی کریں گےخطاب

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی سری لنکا میں 30 مارچ2022  کو ہونے جارہے پانچویں بمسٹیک چوٹی کانفرنس میں ورچوؤل ذرائع سے حصہ لیں گے۔

ہفتے کو جاری سرکاری بیان میں بتایاگیا کہ کووڈ وبا سے وابستہ چیلنجوں اور بین الاقوامی نظام کے اندر جاری غیر یقینی کی صورت حال کو جھیل رہی تنظیم کے رکن ممالک کےلئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ بمسٹیک میں تکنیکی اور اقتصادی تعاون کو اگلی سطح پر لے جایا جائے۔

کولمبو میں ہونے جاری چوٹی کانفرنس میں بمسٹیک چارٹر،رکن ممالک کے درمیان ٹریفک رابطہ بڑھانے کےلئے منصوبہ اور مجرمہ معاملوں میں باہمی قانونی مدد دینے کےلئے بمسٹیک کنونشن کو منظوری ملنے کی امید ہے۔

اس دوران بمسٹیک ساحلی بحریہ معاہدے،رکن ملکوں کے درمیان موٹرگاڑی سمجھوتے کو بھی حتمی شکل دی جاسکتی ہے۔

بمسٹیک میں خلیج بنگال کی سرحد سے متصل ملک بنگلہ دیش،بھوٹان ،ہندوستان ،نیپال،سری لنکا ،میانمار اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔