دلائی لامہ کی سالگرہ پر وزیراعظم کی مبارک باد

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-07-2021
عظیم روحانی پیشوا دلائی لامہ
عظیم روحانی پیشوا دلائی لامہ

 

 

نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم روحانی پیشوا دلائی لامہ 86 ویں یوم پیدائش پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے دلائی لامہ سے فون پر گفگتو اور اور انہیں خیرت دریافت کرنے کے بعد انہیں مبارک باد پیش کیا۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹیلیفون پر قابل احترام روحانی پیشوا دلائی لامہ سے بات کی اور ان کی 86 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں نیک خواہشات پیش کی اور ہم ان کی لمبی اور صحتمند زندگی کی دعا کرتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ دلائی لامہ گذشتہ60 برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔