مودی کے ہاتھوں’’اسٹیچو آف ایکوالیٹی ‘‘کی نقاب کشائی کل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 04-02-2022
مودی کے ہاتھوں’’اسٹیچو آف ایکوالیٹی ‘‘کی نقاب کشائی کل
مودی کے ہاتھوں’’اسٹیچو آف ایکوالیٹی ‘‘کی نقاب کشائی کل

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد 

وزیر اعظم نریندر مودی شہر کے مضافات کے موچنٹل گاؤں میں واقع جیوا شری رام نگر میں 11ویں صدی کے بھکتی سنتشری رامانوجاچاریہ کی یاد میں بنائے گئے 216 فٹ اونچے’’اسٹیچو آف ایکوالیٹی‘‘ کی نقاب کشائی کریں گے۔

یہاں ہفتہ کو سرکاری اطلاع کے مطابق اس دوران مسٹر مودی انٹرنیشنل کراپ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار سیمی ایرڈ ٹراپکس کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر جاری کردہ ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی کریں گے۔

پنجاب میں وزیر اعظم کی سیکورٹی میں کوتاہی کے پیش نظر تلنگانہ پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کم از کم 7000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو تقریب میں شرکت کریں گے۔