کل ٹیری کی سربراہی کانفرنس میں مودی کریں گے خطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-02-2022
کل ٹیری کی سربراہی کانفرنس میں مودی کریں گے خطاب
کل ٹیری کی سربراہی کانفرنس میں مودی کریں گے خطاب

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندرمودی ویڈیو پیغام کے ذریعہ 16 فروری 2022 کو تقریباََ شام 6 بجے دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی ) کی عالمی پائیدار ترقیاتی سربراہ کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔

عالمی پائیدار ترقی سربراہ کانفرنس ٹیری کا ایک سالانہ اہم پروگرام ہے۔اس سال کی سربراہ کانفرنس کے لئے موضوع ہے: ‘‘ایک لچک دار پلینیٹ کے لئے : پائیدار اور مساوی مستقبل کو یقینی بنانا ’’ اس سربراہ کانفرنس میں آب وہوا میں تبدیلی ، ٹھوس پیداوار ،توانائی میں تبدیلی ، عالمی یکسانیت اور وسائل کی سلامتی سمیت بہت سے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سولہ فروری سے شروع ہونے والی تین روزہ سربراہ کانفرنس میں ڈومینیکن جمہوریہ کے صدر لوئس ابینادار ، جمہوریہ گنی کے صدر ڈاکٹر محمد عرفان علی ، اقوام متحدہ میں ڈپٹی سکریٹری جنرل محترمہ امینہ جے محمد مختلف بین حکومتی تنظیمو ں کے سربراہان ، ایک درجن سے زیادہ ملکوں کے وزرا ، سفراء اور 120 سے زیادہ ملکوں کے وفود شرکت کریں گے۔