وزیراعظم کریں گے 'شکشا سمیلن' سے خطاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-09-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی 7 ستمبر2021 کو 'شکشا سمیلن' سے خطاب کریں گے۔

اس تعلیمی کانفرنس میں ملک بھر سے اساتذہ ، والدین اور طلباء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

مرکزی حکومت نے 44 اساتذہ کو قومی ایوارڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزارت تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری سنتوش کمار سارنگی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی ہے۔

ایڈیشنل سکریٹری ، مرکزی وزارت تعلیم ، سنتوش کمار سارنگی ، جوائنٹ سکریٹری آر مینا اور جوائنٹ سکریٹری وپن کمار نے جمعرات کو اساتذہ اور تعلیمی پار کو قومی ایوارڈ سے متعلق سرکاری معلومات شیئر کیں۔

وزارت تعلیم کے ان سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی 7 ستمبر2021 کو اساتذہ کے تہوار کے موقع پر 'شکشا سمیلن' سے خطاب کریں گے۔

مرکزی وزارت تعلیم کے ایڈیشنل سکریٹری سنتوش کمار سارنگی نے کہا کہ اساتذہ کو قومی ایوارڈ دینے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
اس دفعہ 44 اساتذہ کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ان اساتذہ کو 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر صدر کی طرف سے اعزاز دیا جائے گا۔

جن اساتذہ کو اعزاز دیا جائے گا، وہ جھارکھنڈ ، بہار ، بنگال ، اوڈیشہ ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، پنجاب ، دہلی ، راجستھان ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، جموں و کشمیر ، لداخ ، اترپردیش ، چھتیس گڑھ ، ناگالینڈ ، اروناچل پردیش ، منی پور ، سکم ، میزورم ، تریپورہ ، آسام ، جھارکھنڈ ، کیرالہ ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، کرناٹک ، تمل ناڈو ، مہاراشٹر اور پڈوچیری سے تعلق رکھتے ہیں۔