بنگلہ دیش کے ساتھ مستحکم تعلقات کا خواہاں ہندوستان: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 06-12-2021
نریندر مودی اور شیخ حسینہ (فائل فوٹو)
نریندر مودی اور شیخ حسینہ (فائل فوٹو)

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کے 50 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ وہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ  تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم مشترکہ طور پر، ہند۔بنگلہ دیش دوستی کے قیام کے اپنے 50 سال مکمل ہونے کو یاد کررہے ہیں اور جشن منارہے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا: آج ہندوستان اور بنگلہ دیش میتری دوس کا جشن منارہے ہیں ۔ ہم مشترکہ طور پر ،ہند۔بنگلہ دیش دوستی کے قیام کے اپنے 50 سال مکمل ہونے کو یاد کررہے ہیں اورجشن منارہے ہیں۔میں عزت مآب شیخ حسینہ کے ساتھ کام کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے اور ہمارے رابطوں کو مزید توسیع دینے کے خواہاں ہیں۔