پی ایم مودی اور دوسرے لیڈروں نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-01-2022
پی ایم مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا
پی ایم مودی نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا

 

 

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ملک کے لیے ان کے تعاون پر فخر ہے۔

 مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’’’پراکرم دوس‘ پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد ۔ نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں یوم پیدائش پر میرا خراج عقیدت۔ ہر ہندوستانی کو ہماری قوم کے لئے ان کے تعاون پر فخر ہے۔"

قابل ذکر ہے کہ نیتا جی سبھاش چندربوس 23 جنوری 1897 کو کٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

 وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے لیڈر پیوش گوئل نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

نیتا جی بوس کو خراج عقیدت پیش کرنے والے دیگر معزز شخصیات میں کئی مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ شامل تھے۔

اس موقع پر لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع ہونے والے نیتا جی بوس کی سوانح حیات پر مشتمل ایک کتابچہ معزز افراد کو تحفۃً پیش کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر این سنجیوا ریڈی نے 23 جنوری 1978 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی۔  

(ایجنسی)