اپنی والدہ کی سوویں سالگرہ پر ملے مودی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 18-06-2022
اپنی والدہ کی سوویں سالگرہ پر ملے مودی
اپنی والدہ کی سوویں سالگرہ پر ملے مودی

 

 

گاندھی نگر: آج وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرا بین مودی کا یوم پیدائش ہے۔ ہیرا بین مودی کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر  مودی ان سے ملنے گاندھی نگر میں ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

ہیرا بین مودی کے ساتھ یہ دن مودی کے لیے بھی بہت خاص ہے۔ اس موقع پروزیراعظم نے اپنی ماں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران وہ والدہ کے سامنے زمین پر بیٹھے۔

  مودی اپنے دو روزہ گجرات دورے پرہیں۔ جب وہ صبح سویرے اپنی ماں کی رہائش گاہ پہنچے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کیا اور گھر کے اندر داخل ہوگئے۔

 

اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے اپنی ماں کی سالگرہ پر ایک ٹویٹ بھی کیا ہے، جس میں مودی نے لکھا کہ ماں، یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، یہ زندگی کی روح ہے، جس میں پیار، صبر، بھروسہ، بہت کچھ  موجود ہے۔ میری والدہ ہیرابین آج 18 جون کو اپنے سوویں سال میں داخل ہو رہی ہیں۔

 مودی اور ان کی ماں ہیرا بین مودی کی تصویریں منظر عام پر آئی ہیں۔ ان تصویروں میں ہیرا بین مودی کرسی پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں، جب کہ  مودی زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک مختصر ملاقات کے بعد وزیراعظم اپنے دیگر پروگراموں کے لیے روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل انہوں نے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی۔