مودی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
مودی  شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ
مودی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے ازبکستان روانہ

 

 

 آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر سمرقند کے لیے روانہ ہوئے، جہاں روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور ایران کے ابراہیم رئیسی سمیت دیگر عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم ازبکستان کے صدر  شوکت میرضیایف کی دعوت پر ازبکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

 مودی نے ٹویٹ کیا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سمرقند، ازبکستان کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جس میں علاقائی اور عالمی مسائل کی ایک وسیع  معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سمرقند کے لیے وزیراعظم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس شنگھائی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک موقع ہوگا۔

مسٹر باغچی نے ٹویٹ کیا وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 22ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ازبکستان کے شہر سمرقند کے لیے روانہ ہوئے۔

 

روانگی سے قبل اپنے ایک بیان  میں مودی نےمیں ازبیکستان کے صدرشوکت میرضیایف کی دعوت پر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے سربراہان کی کونسل کی میٹنگ میں شرکت کے لیے سمرقند کا دورہ کروں گا۔

ایس سی او سربراہ ملاقات کے دوران،  میں حالات حاضرہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، ایس سی او کی توسیع اور تنظیم کے اندر کثیر جہتی اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کے لیے پرجوش ہوں۔ ازبیکستان کی سربراہی میں تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت جیسے شعبوں میں امدادِ باہمی کے لیے متعدد فیصلے لیے جانے کا قوی امکان ہے۔

میں سمرقند میں صدر میرضیایف سے ملاقات کے لیے بھی پرجوش ہوں۔ 2018 میں ان کے دورۂ بھارت کی خوشگوار یادیں میرے ذہن میں ابھی بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے 2019 میں منعقدہ وائبرینٹ گجرات سربراہ ملاقات میں مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کرکے اس تقریب کو رونق بخشی تھی۔ اس کے علاوہ، میں اس سربراہ ملاقات میں شرکت کر رہے چند دیگر قائدین کے ساتھ بھی باہمی میٹنگوں کا اہتمام کروں گا.