پی ایم مودی نے پنڈھاپور کے عقیدت مندوں کو دی نئی سوغات

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندرمودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست مہاراشٹر کے شہر پنڈھارپور میں چار لین والی قومی شاہراہوں کی ترقی کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان وٹھل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

مودی نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں شری سنت دنیشور مہاراج پالکھی مارگ کی تعمیر پانچ مرحلوں میں کی جائے گی اور سنت توکارام مہاراج پالکھی مارگ کی تعمیر تین مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہاں 350 کلومیٹرسڑک بن رہی ہے۔ اس کی تعمیر پر 11000 کروڑ روپے کی لاگت آ رہی ہے۔

ان قومی شاہراہوں کے دونوں جانب پیدل چلنے والے عقیدت مندوں کے لیے فٹ پاتھ کی جا رہی تاکہ انہیں پریشانی نہ ہو۔

 مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

 مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'پنڈھارپور بہت سے لوگوں کے دلوں اور دماغوں میں ایک خاص جگہ ہے یہاں کا مندر پورے ہندوستان سے سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

  پنڈھار پور کو جنوب کا کاشی بھی کہا جاتا ہے۔ پدما پران میں بیان کیا گیا ہے کہ اس مقام پر شری کرشن اپنے عقیدت مند پنڈلک کے سامنے 'پانڈورنگا' کی شکل میں ظاہر ہوئے اور ان کے اصرار پر ایک اینٹ پر کھڑے ہو کر قائم ہوئے۔

یہاں ہزاروں سالوں سے  پانڈورنگ کی پوجا کی جاتی ہے، پانڈورنگ کو بھگوان وٹھل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں ایک سال میں چار بڑے میلے لگتے ہیں۔ ان میلوں کے لیے یہاں لاکھوں کی تعداد میں  عقیدت مند جمع ہوتے ہیں۔