پانی زندگی کی بنیاد ہے: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 02-10-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری سے ملک میں پانی کے تحفظ کی اہمیت کو سمجھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے ، اس لیے پانی کی بربادی روکنے کے لیے انفرادی سطح پر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

مودی نے ہفتہ کو یہاں جل جیون مشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں جل جیون مشن ایپ کا آغاز کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر کو نل کے پانی کی فراہمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کی خواتین روزانہ کئی کلو میٹر دور جا کر تالابوں اور ندیوں سے پانی لاتی ہیں ، آج تک کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ، لیکن انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا ہے ،اس سے گاؤں کے ان لوگوں کی زندگی بہت آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں انہوں نے جل جیون مشن شروع کیا تھا اور اس وقت ملک میں محض تین کروڑ گھروں کو نل کے پانی تک رسائی حاصل تھی ، لیکن آج 5 کروڑ گھرانوں کو نل کا پانی مل رہا ہے اور 2024 تک اس مشن کو پورا کرکے ملک کے تمام دیہی علاقوں لئ ہر گھر تک نل سےدستیاب کرایا جائےگا۔