پی ایم مودی نے کیا11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-01-2022
پی ایم مودی نے کیا11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح
پی ایم مودی نے کیا11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح

 

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ورچوئل میڈیم کے ذریعے تمل ناڈو میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا وزیر اعظم نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ریاست میں ایک ساتھ 11 میڈیکل کالج شروع کیے گئے

اس سے پہلے مسٹر مودی نے اتر پردیش میں بیک وقت 9 میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا تھا

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا اس موقع پر مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویا اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن بھی موجود تھے۔

پونگل اور مکر سنکرانتی کی مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں کمزور صحت خدمات اور میڈیکل کالجوں کی کمی سب کو معلوم ہے، لیکن پچھلی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ ہماری حکومت نے اس پر سنجیدگی سے کام کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 387 میڈیکل کالجز تھے جو اب بڑھ کر 596 ہیں۔ تمل ناڈو کے ان نئے 11 میڈیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کی 1450 سیٹیں بڑھ جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے طبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ملک میں صحت کی بڑھتی ہوئی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آیوشمان یوجنا کے ذریعے غریبوں کو بہتر علاج مل رہا ہے۔

صحت کی خدمات کو دیہی اور دور درازکے علاقوں تک لے جانے کے لیے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ ہندوستان میں میڈیکل ہب بننے کی صلاحیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل اس سماج کا ہے جو طبی تعلیم پر توجہ دیتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل کا بھی افتتاح کیا۔

مودی نے کہا کہ نیا کیمپس پوری دنیا میں تمل ثقافت کو فروغ دے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی زبانوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ (ایجنسی )