مودی نے کیا کےکے پٹیل سُپراسپیسلٹی اسپتال کا افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-04-2022
 مودی نے کیا کےکے پٹیل سُپراسپیسلٹی اسپتال کا افتتاح
مودی نے کیا کےکے پٹیل سُپراسپیسلٹی اسپتال کا افتتاح

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بُھجمیں کے کے پٹیل سُپر اسپیشلٹی اسپتال وقف کیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےجناب مودی نے کہا کہ یہ اسپتال عوام کو مناسب خرچ پر صحت کی دیکھ بھال اور علاج کیمعیاری سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسپتال میں فوجیوں کے کنبوں اور تاجربرادری کو بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ صحت کی بہتر سہولیاتصرف بیماریوں کی روک تھام تک محدود نہیں ہے بلکہ ان سے سماجی انصاف کو بھی بڑھاوا ملتاہے۔

مودی نے کہا کہ جب غریب افراد کو مناسب خرچ پر علاج کی بہترین سہولیات حاصلہوتی ہیں‘ تو نظام میں اُن کے اعتماد کو اور تقویت ملتی ہے۔

 

مودی نے بتایا کہ آیوشمان بھارت یوجنا اور جن اوشدھییوجنا کے تحت غریبوں اور متوسط کنبوں کو علاج کرانے میں کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سرکار کے فیصلے کی وجہ سے اگلے 10 سال کے دوران ریکارڈ تعدادمیں ڈاکٹر دستیاب ہوں گے‘ کیونکہ سرکار نے ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج کھولنے کافیصلہ کیا ہے اور طبی تعلیم سبھی کو مہیا کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔

شری کُچی لیوا پٹیلسماج بُھج نے 200 بستروں والا یہ اسپتال تعمیر کرایا ہے۔ کَچھ میں یہ پہلا سُپر اسپیشلٹیخیراتی اسپتال ہے۔