دورہ یورپ: وزیراعظم مودی جرمنی پہنچے

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 دورہ یورپ: وزیراعظم مودی جرمنی پہنچے
دورہ یورپ: وزیراعظم مودی جرمنی پہنچے

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی جرمنی کے دارالحکومت برلن پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہوٹل ایڈلون کیمپنسکی میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کی۔ کچھ لوگوں نے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے بھی لگائے۔

وزیر اعظم جلد ہی جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ چھٹے ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت (IGC) میں شرکت کریں گے۔ پھر شام کو وہ برلن میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ 3 مئی کو انڈو نارڈک کانفرنس میں شرکت کریں گے، پھر ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ہندوستانیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

آخر میں پی ایم مودی پیرس میں فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔

اس سال وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ 2 سے 4 مئی2022 تک اپنے دورے میں وہ تین یورپی ممالک جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے۔

 پی ایم او سے جاری پریس ریلیز میں وزیر اعظم کے اس دورے کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان-جرمنی کے سفارتی تعلقات کو 2021 میں 70 سال مکمل ہوئے، اور ہم سال 2000 سے ایک اسٹریٹجک پارٹنر بھی ہیں۔ میں چانسلر سکولز کے ساتھ تزویراتی، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کروں گا۔ جرمن چانسلر اور میں اپنے صنعتی تعاون کے لیے ایک کاروباری گول میز اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔