وزیراعظم نے کیا سیلاب متاثرین کے لیے دو لاکھ روپے کا اعلان

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 05-08-2021
وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے زخمی ہونے والوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کی مالی مدد کو اپنی منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے پی ایم رلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کو منظوری دے دی ہے۔ زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

PM @narendramodi has approved an ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF for the next of kin of those who have lost their lives due to rains and floods in Madhya Pradesh. Rs. 50,000 would be given to the injured.

 

اس کے علاوہ وزیر اعظم  نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے زخمیوں کے لیے بھی 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا کہ مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پی ایم رلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 

An ex-gratia of Rs. 2 lakh each from PMNRF would be given to the next of kin of those who lost their lives due to flooding in parts of West Bengal. The injured would be given Rs. 50,000.