حیدرآباد : مودی نے کیا اسٹیچو آف اکویلیٹی افتتاح

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
حیدرآباد : مودی نے کیا اسٹیچو آف اکویلیٹی افتتاح
حیدرآباد : مودی نے کیا اسٹیچو آف اکویلیٹی افتتاح

 

 

آواز دی وائس، حیدرآباد

 وزیراعظم نریندرمودی نے وشنو فرقے کے سنت سوامی رامانوج اچاریہ کے 216 فٹ اونچے مجسمے کا افتتاح کیا۔ اس مجسمے کو 'مساوات کا مجسمہ (statue of equality) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا دوسرا سب سے بڑا بیٹھا ہوا مجسمہ ہے۔ 

اس مجسمے کے ساتھ 108 مندر بنائے گئے ہیں جن پر خوبصورت نقاشی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آچاریہ کی ایک چھوٹی مورتی بھی بنائی ہے، جس میں 120 کلو سونا  استعمال ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس مجسمے اور مندر کی تعمیر پر تقریباً 1400 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں، جو کہ ایودھیا میں 1100 کروڑ کی لاگت سے بننے والے رام مندر سے زائد ہیں۔ 

 خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی شام 5 بجے شمش آباد میں واقع 'یگنا شالہ' پہنچے اور یہاں جاری مذہبی رسومات میں شامل ہوئے۔ پجاریوں نے ان کا تلک وغیرہ کرکے انہیں ردرابھیشیک میں شامل کیا ہے۔ مذہبی رسومات کے بعد انہوں نے 11ویں صدی کے سنت اور سماجی مصلح رامانوج اچاریہ کے 216 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی اور اسے ملک کے نام وقف کیا۔

 اس مجسمے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔