پرشانت کشور کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے:سرجے والا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2022
پرشانت کشور کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے:سرجے والا
پرشانت کشور کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے:سرجے والا

 

 

نئی دہلی: انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے، کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے منگل کو ٹویٹ کر کے بتایا۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔ پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے پر تنازعہ پہلے ہی نظر آرہا تھا اور آج اس پر ابہام ختم ہوگیا ہے۔

تاہم، انڈین پولیٹیکل ایکشن کمیٹی کا تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ساتھ کیا گیا اتحاد بھی دونوں کے درمیان بات چیت کے ٹوٹنے کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے۔

 

خبر کے مطابق ۔ پرشانت کشور نے خود اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس میں شامل نہیں ہوں گے۔ تاہم انہوں نے اس کی کوئی فوری وجہ نہیں بتائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے بااختیار ایکشن گروپ میں شامل ہونے کی کانگریس کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

 

یہ ورکنگ گروپ 2024 کے عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی چیلنجز کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ پارٹی نے انہیں پارٹی کی بحالی کے لیے پوری آزادی کے ساتھ کام کرنے کی آزادی نہیں دی ہے۔