محمد گلفام:جسمانی کمی کے باوجود 50 زبانوں کے ماہر

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-05-2022
محمد گلفام:جسمانی کمی کے باوجود 50 زبانوں کے ماہر
محمد گلفام:جسمانی کمی کے باوجود 50 زبانوں کے ماہر

 

 

عارف اسلام/ گوہاٹی

شوق وجنون ہوتوانسان دنیا میں بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔اس بات کو ایک باصلاحیت نوجوان محمد گلفام نےثابت کردکھایا ہے۔وہ اگرچہ خصوصی صلاحیت والے شخص ہیں، تاہم انہوں نے اپنی جسمانی کمی کے باوجود بھی کامیابی حاصل کی ،اس کو کبھی خود پر حاوی نہیں ہونے دیا ۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مضبوط قوت ارادی کے ساتھ دنیا کی مختلف زبانوں پرعبور حاصل کیا ہے اور مزید زبانوں کوسیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شاذ و نادر ہی کوئی جینئس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے دنیا بھر کی 50 سے زیادہ زبانیں بول سکتا ہے اور تقریباً 12 زبانیں روانی سے بول سکتا ہو۔

بورو، عربی، فرانسیسی، جرمن، انگریزی، امریکی انگریزی، کینیڈین انگریزی، برطانوی انگریزی، ہندی، پنجابی، نیپالی، بھوجپوری، میتھلی، بنگالی اور آسامی وغیرہ ایسی زبانیں ہیں جو دنیا کےمختلف خطے اور علاقے میں بولی جاتی ہیں۔

اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے محمد گلفام انگریزی بولنے اور کمپیوٹر کورسز کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے رنگیا میں گلوبل کے نام سے کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر بھی قائم کیا ہے۔ یہ مختلف قسم کے کورسز پیش کرتا ہے جیسے ٹیلی، ڈی ٹی پی، فوٹوشاپ، ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر وغیرہ۔ وہیں وہ ریٹیل مینجمنٹ، موٹیویشن اور کامرس میں کوچنگ بھی فراہم کرتے ہیں۔

awazthevoice

محمد گلفان کے طلبا

محمد گلفام نے کامرس میں گریجویشن کرنے کے بعد ایم بی اے کیا۔ پھر انگلش ٹیچنگ میں برٹش کونسل سے لائسنس بھی حاصل کی۔رواں سال وہ  نیشنل ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ نیز ان کے ادارے نے بھی بہترین تعلیمی ادارہ 2022 کا خطاب جیتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد گلفام نے مختلف ممالک کی زبانیں سیکھنے کے لیے کسی بھی ملک کا سفر نہیں کیا اور نہ ہی اپنے کسی استاد سے غیر ملکی زبانوں کا علم حاصل کیا۔

انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے مختلف زبانوں کے ساتھ ساتھ یوٹیوب اور گوگل وغیرہ جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے زبانیں سیکھی ہیں۔

محمد گلفام کہتے ہیں کہ لوگ سیکھ سکتے ہیں، اگر وہ سیکھنے کی ذہنیت رکھتے ہوں۔ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ہم یوٹیوب اور گوگل سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ لوگ اس کے ذریعے سب کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

awazthevoice

محمد گلفان کلاس روم میں

یوٹیوب، گوگل مفت میں دستیاب سب سے آسان میڈیم ہے۔ محمد گلفام اپنی گفتگو کے بارے میں بتاتے ہیں کہ میں ایک غریب گھر سے تعلق رکھتا تھا ۔ میری مالی حالت بہت خراب تھی۔ ہر قسم کے مالی مسائل کا مجھ کو سامنا تھا۔

وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے ان تمام مشکلات کا سامنا خندہ پیشانی کے ساتھ اور آج اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ تعلیم حاصل کرنے کی جدوجہد میں غریبی میرے لیے کبھی رکاوٹ نہیں بنی۔ میں نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آسام میں انگریزی زبان کی مفت تعلیم کو فروغ دینا چاہتا ہوں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا میں یوٹیوب چینل کے ذریعہ لوگوں کو مفت تعلیم دینا چاہتا ہوں۔ ان کے الفاظ ہیں: میں اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مختلف اضلاع میں مفت ٹیوشن فراہم کرنا چاہتا ہوں اورانگریزی کے تئیں آسامی طلباء کے خوف کو دور کرنا چاہتا ہوں۔ نیز مستقبل میں تقریباً تمام طلبہ کو مفت ٹیوشن بھی دینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔