کملا ہیرس اورمودی کے درمیان فون پر بات چیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-06-2021
اہم بات چیت
اہم بات چیت

 

 

نئی دہلی: آج امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور پی ایم نریندر مودی کے درمیان جمعرات کو فون پر بات چیت ہوئی۔جسے سفارتی حلقوں میں بہت اہم مانا جارہا ہے۔

امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے پی ایم مودی کو فون کیا اور کچھ اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

بتایا جارہا ہے کہ ہند-امریکہ شراکت داری کو لے کر ہیرس اور مودی کے درمیان خصوصی طور پر بات چیت ہوئی، اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لیڈروں کے درمیان کورونا ٹیکہ کو لے کر بھی گفتگو ہوئی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس بات چیت کے بعد ہندوستان میں کورونا ویکسین کی قلت کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔  یاد رہے کہ امریکہ میں بھی کورونا نے زبردست تباہی مچائی، لیکن اس وقت وہاں حالات کافی حد تک بہتر ہو چکے ہیں۔ امریکی صدر جو بائڈن نے یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ جون کے آخر تک کورونا ویکسین کی 8 کروڑ خوراک دوسرے ممالک کو سپلائی کی جائیں گی۔ ان میں سے پہلے 2.5 کروڑ خوراک سپلائی ہوں گے جن میں سے 75 فیصد یعنی 1.9 کروڑ ’کوویکس‘ کے تحت دوسرے ممالک بھیجے جائیں گے، جب کہ بقیہ 60 لاکھ خوراک ان ممالک میں بھیجے جائیں گے جہاں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ کناڈا، میکسیکو اور جنوبی کوریا ممالک شامل ہیں۔