پی جی نیٹ کونسلنگ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 09-01-2022
پی جی نیٹ کونسلنگ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا
پی جی نیٹ کونسلنگ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا

 

 

نئی دہلی: صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مانسکھ مانڈویہ نے اتوار کے روز کہا کہ جونیئر ڈاکٹروں کے لئے پی جی نیٹ کاؤنسلنگ کا عمل 12 جنوری سے شروع ہوجائے گا

مسٹر مانڈویہ نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی ہے

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی طرف سے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو دی گئی یقین دہانی کے مطابق، مؤقر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد 12 جنوری 2022 سے MCC کے ذریعے پی جی نیٹ کونسلنگ شروع کی جا رہی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ "اس سے ملک کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مزید طاقت ملے گی۔ تمام امیدواروں کے لیے میری نیک خواہشات"۔ (ایجنسی )