ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 31-03-2022
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

 

 

نئی دہلی: ملک میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کو لگاتار ساتویں دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیاگیا ہے۔

اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 101.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 93.07 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

قومی راجدھانی میں بدھ کو پٹرول کی قیمت 101.01 روپے اور ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر تھی۔

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 84 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں پٹرول کی قیمت 116.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 100.94 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

تیل کمپنیوں نے پچھلے دس دنوں میں اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نو بار اضافہ کیا ہے۔ 137 دنوں کے استحکام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو ا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 4.54 فیصد گھٹ کر 108.30 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 5.50 فیصد گھٹ کر 101.89 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی............101.81..93.07

کولکتہ ......111.35..96.22

ممبئی ……….116.72………100.94

چنئی ............... 107.45.........97.52 (ایجنسی)